09:51 , 21 اپریل 2025
Watch Live

میٹا نے فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا

میٹا نے گزشتہ چند برسوں میں فیس بک کی مین فیڈ کو ڈسکوری انجن میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، جہاں وہ مواد دکھایا جاتا ہے جو آپ کے فالو کیے گئے پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس سے ہٹ کر ہوتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کیلئے ضروری تھی، تاہم فیس بک صارفین نے اس پر شدید تنقید کی ہے کیونکہ وہ اکثر ان افراد کی پوسٹس دیکھ نہیں پاتے جنہیں وہ جانتے ہیں۔

اسی لیے میٹا نے فیس بک ایپ میں "فرینڈز سیکشن” کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں صرف وہ مواد دکھایا جائے گا جو آپ کے فیس بک فرینڈز سے منسلک ہوگا۔ کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹ فیس بک کے 21 سالہ سفر میں پرانے فیچرز کو واپس لانے کی ایک ابتدائی کوشش ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد، فیس بک ایپ میں "فرینڈز ٹیب” صرف دوستوں کے مواد کیلئے مختص ہوگا، جس میں فیڈ، اسٹوری پوسٹس، ریلز، برتھ ڈیز، فرینڈ ریکوئسٹس، اور ممکنہ واقف کاروں کے بارے میں سجیشنز بھی شامل ہوں گی۔

میٹا کی کوشش ہے کہ فیس بک کو زیادہ سوشل نیٹ ورک کے طور پر محسوس کرایا جائے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ میٹا نے صرف دوستوں کے مواد کیلئے فیڈ مختص کی ہو، 2022 میں مارک زکربرگ نے "فرینڈز فیڈ” متعارف کرایا تھا، جو اب بھی دستیاب ہے مگر ایپ کے دیگر فیچرز میں دب چکا ہے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ میٹا کن پرانے فیس بک فیچرز کو واپس لانے پر غور کر رہا ہے، تاہم مارک زکربرگ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ "ہم ایسی چیزوں پر غور کر رہے ہیں جو ماضی میں فیس بک پر لوگوں کیلئے پرلطف ثابت ہوئی تھیں مگر آج وہ انٹرنیٹ پر ناپید ہیں۔”

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION