
میٹا کا نیا اے آئی ماڈل "لاما 4” ریلیز کیلئے تیار

میٹا اس ماہ کے آخر میں اپنا نیا مصنوعی ذہانت ماڈل "لاما 4” متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اس کی تیاریاں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، کمپنی اے آئی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن دو ملازمین کے مطابق، ماڈل کی ریلیز میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیاں اے آئی میں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں، جس سے پورا شعبہ بدل چکا ہے۔
لاما 4 کی ریلیز میں تاخیر کی ایک وجہ تکنیکی معیارات، خاص طور پر ریاضی کے مسائل میں متوقع کارکردگی کا نہ ہونا ہے۔ کمپنی کو یہ بھی تشویش ہے کہ لاما 4، اوپن اے آئی کے ماڈلز کی طرح قدرتی بات چیت میں کم قابل ہو سکتا ہے۔
میٹا اس سال اے آئی انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کیلئے 65 بلین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور چین کی ٹیک فرم ڈیپ سیک کے کم لاگت ماڈل نے اس خیال کو چیلنج کیا ہے کہ بہترین اے آئی ماڈل تیار کرنے کیلئے اربوں ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، لاما 4 میں ڈیپ سیک کے کچھ تکنیکی پہلو شامل کیے جائیں گے، اور کم از کم ایک ورژن مشین لرننگ کی تکنیک پر مبنی ہوگا۔
میٹا نے لاما 4 کو پہلے اپنے اے آئی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے اور بعد میں اوپن سورس سافٹ ویئر کے طور پر جاری کرنے پر بھی غور کیا ہے۔ پچھلے سال میٹا نے لاما 3 ماڈل جاری کیا تھا، جو 8 زبانوں میں بات چیت کرنے کے علاوہ پیچیدہ ریاضی کے مسائل حل کرنے میں بھی زیادہ مؤثر تھا۔
لاہور شہر کی اکلوتی خاتون ایس ایچ او پر مقدمہ درج
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی تاریخ کا ایک غیرمعمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ویمن پولیس اسٹیشن…1 دن پہلےعلی امین گنڈاپور و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
لاہور – انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ناقابلِ…3 دن پہلےبنو: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
خیبرپختونخوا پولیس نے بنوں کے علاقے دھڑے پل پر قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو بروقت کارروائی…3 دن پہلےسعودی عرب میں بس حادثہ، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں ایک افسوسناک بس حادثے میں 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے، جن میں 3 خواتین…4 دن پہلے
پی آئی اے کی نجکاری، چھ ہزار نو سو ملازمین کا کیا ہوگا؟
اسلام آباد: مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال کی آخری سہ ماہی…10 منٹس پہلےوزیراعظم کی یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا دوبارہ آغاز
وفاقی حکومت نے باقاعدہ طور پر "وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025" کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے، جس کا…35 منٹس پہلےشدید گرمی یا طوفانی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے 30 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کی…2 گھنٹے پہلےسینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب لاہور میں معمولی ٹریفک حادثے میں زخمی
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب آج صبح لاہور کے قریب ڈیفنس روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہو…5 گھنٹے پہلے
پی آئی اے کی نجکاری، چھ ہزار نو سو ملازمین کا کیا ہوگا؟
اسلام آباد: مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی…10 منٹس agoوزیراعظم کی یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا دوبارہ آغاز
وفاقی حکومت نے باقاعدہ طور پر "وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ…35 منٹس agoشدید گرمی یا طوفانی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے 30 اپریل کے دوران…2 گھنٹے ago