12:05 , 23 جون 2025
Watch Live

میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ

میٹرو اور الیکٹرک بسوں

اسلام آباد – وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر مہنگا ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سی ڈی اے کے تحت چلنے والی تمام میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے یکطرفہ کرایے میں یہ اضافہ 26 مئی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر فی سفر کرایہ اب یکساں طور پر 100 روپے مقرر کیا گیا ہے، جو اس سے قبل مختلف روٹس پر 50 سے 90 روپے تک تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کرایوں پر نظرثانی ضروری تھی تاکہ شہریوں کو مسلسل اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION