03:20 , 23 جون 2025
Watch Live

بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی ہیں، پاور ڈویژن کی وضاحت

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے ایک ہی گھر میں بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبروں کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات سوشل میڈیا پر عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔

ترجمان کے مطابق نیپرا کنزیومر سروسز مینول 2021 کے تحت، ایسی رہائشی جگہ جہاں علیحدہ پورشن، داخلی راستہ، سرکٹ اور کچن ہو، وہاں دوسرا بجلی کا میٹر لگایا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط فائدے کے خلاف قانون پہلے سے موجود ہے اور بدستور نافذ العمل ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور بجلی کے میٹرز کے درست استعمال میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION