11:25 , 12 جولائی 2025
Watch Live

نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل، حرم شریف میں روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر مسجد الحرام میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور فضائیں دعاؤں سے گونجتی رہیں۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز عشا کے بعد شروع ہوا اور نماز فجر سے قبل مکمل کر لیا گیا۔ سیکڑوں ماہر کارکنوں نے کئی گھنٹے مسلسل کام کر کے یہ عمل مکمل کیا، جب کہ ہزاروں زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

غلاف کی تیاری میں اعلیٰ معیار کا ریشم، 24 قیراط سونا اور چاندی کے دھاگے استعمال کیے گئے، اور قرآنی آیات کی کشیدہ کاری انتہائی نفاست سے کی گئی۔

اتارے گئے سابقہ غلاف سے سونے کے اجزاء الگ کر کے محفوظ کر لیے گئے۔ غلاف کی تیاری پورے سال جاری رہتی ہے اور اسے خاص تکنیکی اصولوں کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION