07:19 , 18 جولائی 2025
Watch Live

نادرا نے شناختی کارڈ کے اجرا کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا دیا

نادرا نے شناختی کارڈ کے اجرا کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا دیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے یا گمشدگی کی صورت میں نئی درخواست دینے کے بجائے ایک آسان متبادل طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔

نادرا کے مطابق اگر شہریوں کا بغیر چپ والا قومی شناختی کارڈ گم ہو جائے یا اس کی میعاد ختم ہو چکی ہو، تو وہ تجدید یا گمشدگی کی درخواست دینے کے بجائے "ترمیمی درخواست” کے ذریعے نیا کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت نادرا دفاتر کے علاوہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہے۔

اس نئے طریقے کے ذریعے شہری کم فیس میں ایک ایسا شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں جس میں اسمارٹ کارڈ جیسی اضافی خصوصیات موجود ہوں، حالانکہ کارڈ تکنیکی طور پر "بغیر چپ” والا ہوگا۔

شناختی کارڈ کی فیس اور مدت:

  • نارمل سروس: فیس 400 روپے، ڈیلیوری 15 دن میں

  • ارجنٹ سروس: فیس 1150 روپے، ڈیلیوری 12 دن میں

  • ایگزیکٹو سروس: فیس 2150 روپے، ڈیلیوری 6 دن میں

نادرا کا کہنا ہے کہ اس نئے عمل سے شہریوں کو نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ وہ کم قیمت میں بہتر سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ترمیمی درخواست دینے کے لیے قریبی نادرا دفتر کا رخ کریں یا گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے تمام عمل مکمل کریں۔ درخواست کے ساتھ ضروری کاغذات بھی منسلک کرنا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION