12:41 , 13 جولائی 2025
Watch Live

نادرا کی کراچی میں بائیکر سروس میں توسیع، شہریوں کے لیے مزید سہولتیں فراہم

نادرا کی کراچی میں بائیکر سروس میں توسیع، شہریوں کے لیے مزید سہولتیں فراہم

کراچی: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی بائیکر سروس کو مزید وسعت دے دی ہے۔ اب شہر بھر میں بائیکر سروس کی تعداد تین سے بڑھا کر آٹھ کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھر بیٹھے اپنی شناختی دستاویزات بنوا سکیں۔

ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے شہری اب بائیکر سروس کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور دیگر ضروری خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا کی موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ کے فروغ کے لیے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، اور آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جو یونیورسٹیوں، اسکولوں، شاپنگ مالز اور دیگر اداروں میں جاری ہے۔

عامر علی خان کا کہنا تھا کہ پاک آئی ڈی کے سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے اور تکنیکی مسائل کو دور کر لیا گیا ہے تاکہ شہری بغیر کسی مشکل کے ایپ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں۔

ڈی جی نادرا نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے چند ماہ میں پاک آئی ڈی کے استعمال کو عام کرنے کے لیے بڑی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION