01:59 , 25 اپریل 2025
Watch Live

نادیہ حسین کا بڑا انکشاف، شوہر کی گرفتاری پر 3 کروڑ رشوت کے ثبوت شیئر!

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے شوہر عاطف خان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے افسر پر رشوت طلب کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایف آئی اے افسر نے ان سے بھاری رشوت کی مانگ کی۔ اداکارہ نے مزید کہا، "مجھے حیرت ہے ان لوگوں پر جو مجبور اور لاچار عورتوں سے پیسے مانگتے ہیں۔” نادیہ حسین نے اس الزام کی مبینہ آڈیو بھی وائرل کر دی جس میں ایف آئی اے افسر کی رشوت طلب کرنے کی بات کی گئی ہے۔

نادیہ حسین نے کہا کہ ان کے شوہر ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔ نادیہ نے سوال اٹھایا کہ الفلاح سکیورٹی والے چنے بیچ کر سو رہے تھے کہ اتنا بڑا فراڈ ان کی ناک کے نیچے ہوگیا؟” انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ وقت کے ساتھ واضح ہو گا کہ اس میں ان کے شوہر کا کتنا ہاتھ تھا۔

نادیہ حسین نے ایف آئی اے کی کارپوریٹ کرائم سیل کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کے شوہر کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، ایف آئی اے افسر نے وضاحت دی کہ نادیہ حسین سے گزشتہ شام بات ہوئی تھی اور اس آڈیو کے بارے میں بتایا تھا۔ افسر نے کہا کہ یہ فراڈ تھا اور جعلساز نے ایف آئی اے افسر کی ڈی پی اپنے نمبر پر لگا رکھی تھی۔ اس شخص کا تعلق وہاڑی سے ہے اور اس نے صرف نادیہ حسین ہی نہیں بلکہ بینک اسٹاف کو بھی فون کیا تھا۔

ایف آئی اے افسر نے کہا کہ ان کی وضاحت کے باوجود نادیہ حسین نے افسر پر بڑا الزام عائد کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION