03:16 , 27 اپریل 2025
Watch Live

نامور کرکٹر کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے بھائی وینود سہواگ کو چنڈی گڑھ پولیس نے 7 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے اور 10 مارچ کو کیس کی سماعت کی جائے گی۔ وینود پر کرشنا موہن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ وینود کی کمپنی نے ان کی فیکٹری سے مال خریدا اور 7 کروڑ روپے کا چیک جاری کیا، جو فنڈز کی کمی کے باعث باؤنس ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق، عدالت نے 2022 میں وینود سمیت تین ملزمان کو مفرور قرار دیا تھا جب وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ 2023 میں، پولیس کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا۔

وینود سہواگ پر کم از کم 174 چیک باؤنس کیسز ہیں اور انہوں نے 138 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں بھی دائر کی ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION