11:48 , 13 مئی 2025
Watch Live

نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا

لندن: سابق وزیر اعظم اور صدر ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے اور ان کے مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہیں اسی بناء پر ان کا قیام وقتی طور پر مزید توسیع اختیار کر چکا ہے۔

لندن میں مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ایک ورکرز کنونشن منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔ کنونشن میں کارکنوں کو براہِ راست ملاقات کا موقع فراہم کیا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ صدر ن لیگ دو ہفتے کے نجی دورے پر لندن آئے تھے۔ طبیعت ناساز ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION