02:46 , 22 اپریل 2025
Watch Live

ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا، نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں عوام کو ہمیشہ معاشی ریلیف ملتا ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ملک کی برآمدات بھی بڑھیں گی۔ نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ن لیگ کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔

ن لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جو ملک بھر کے تمام صارفین پر لاگو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی صنعتوں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق 3 ماہ کیلئے صارفین کو بلز میں ریلیف ملے گا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے سے 58 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ اس بچت کو 3 ماہ کے دوران صارفین کو ٹیرف میں فرق ختم کر کے دیا جائے گا۔

حکام نے نیپرا کی سماعت میں بتایا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 12 ارب روپے کی بچت شامل ہے جو آئی پی پیز کے معاہدوں سے حاصل ہوئی۔ سرکلر ڈیٹ کے مسئلے پر بینکوں سے بات چیت جاری ہے اور جلد اس کا حل نکال لیا جائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION