03:32 , 27 اپریل 2025
Watch Live

بے روز گار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بے روزگار نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ "ڈیجیٹل یوتھ حب” کے ذریعے نوجوانوں کو ان کی تعلیم اور مہارت کے مطابق نوکریاں دی جائیں گی۔

رانا مشہود کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل یوتھ حب کا افتتاح کیا، جو پاکستان کا پہلا اور گیم چینجر پلیٹ فارم ہے۔ اس وقت پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمتیں دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں اس پلیٹ فارم سے منسلک ہیں، جبکہ ہمارا ہدف پاکستان اور بیرونِ ملک 26 لاکھ نوکریاں پیدا کرنا ہے، جو اگلے سال بڑھ کر 32 سے 35 لاکھ ہو جائیں گی۔

رانا مشہود نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ڈیجیٹل یوتھ حب پر رجسٹریشن کروائیں تاکہ اپنی قابلیت کے مطابق موزوں روزگار حاصل کر سکیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION