01:49 , 23 جون 2025
Watch Live

نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل اور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کا مقدمہ صرف سی سی ٹی وی فوٹیج پر مبنی ہے، جسے شواہد کے طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ فوٹیج کی اصلیت کی تصدیق پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کر چکی ہے اور اس میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں پائی گئی۔

سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اگر چوکیدار اور مالی مقتولہ کو نہ روکتے تو شاید قتل روکا جا سکتا تھا۔ عدالت نے ان دونوں کی 10، 10 سال قید کی سزا کم کر دی۔

یاد رہے کہ ظاہر جعفر نے 2021 میں اسلام آباد میں نور مقدم کو بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھ چکے تھے، جس کے خلاف مجرم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION