02:04 , 23 جون 2025
Watch Live

نوشہرہ: زہریلی مٹھائی کھانے سے تین کمسن بہن بھائی جاں بحق، ماں کی حالت نازک

نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق بچوں کی شناخت 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ یومان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد بچوں کی والدہ کو فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ خاندان نے کسی مقامی دکان سے مٹھائی خریدی تھی جس کے کھانے کے کچھ ہی دیر بعد بچوں اور ان کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی۔ اہلِ علاقہ نے فوری طور پر ایمبولینس کو اطلاع دی، تاہم تینوں بچے جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مٹھائی کی دکان سیل کر دی ہے اور مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے چھان بین کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION