11:49 , 21 اپریل 2025
Watch Live

اوپن مارکیٹ میں نئے کرنسی نوٹوں کی قیمتیں کیا ہیں؟

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام کے قریب ہے اور عید الفطر کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی طلب بڑھ گئی ہے۔ عید کے موقع پر گھر کے سربراہ اپنے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کے لیے نئے نوٹوں کی تلاش میں ہیں۔

نئے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں سے خریدے جا سکتے ہیں، لیکن بعض اوقات لوگ بینکوں سے نوٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ایسی صورت میں وہ اوپن مارکیٹ یا دکانوں سے نئے نوٹ خرید سکتے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں دکاندار نئے نوٹوں کے بنڈلز زیادہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔ 100 روپے کے نوٹ کا بنڈل جس کی اصل قیمت 10,000 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں 10,500 سے 10,700 روپے میں مل رہا ہے۔

دوسری جانب، ماہرین موسمیات اور سپارکو کے مطابق، شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION