08:47 , 27 اپریل 2025
Watch Live

نوکری تلاش کرنے والے نوجوانوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

کراچی: (وقاص باقر) ملازمت درکار ہے یا ملازم کی تلاش،،___ محکمہ اطلاعات سندھ نے نجی و سرکاری اداروں اور طلبہ کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرادیا۔

محکمہ اطلاعات کے آئی ورک فار سندھ پورٹل کی لانچنگ ہوگئی ویب اور موبائل ورژن پورٹل پر ٹیلنٹ کو تلاش کرنے والے نجی وسرکاری ادارے بھی رجسٹر ہونگے۔ عالمی معیار کے ڈیجیٹل پورٹل میں صوبے بھر کے نوجوان مفت رجسٹرڈ ہو کر اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پورٹل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملازمتوں کی ضرورت پوری کرنے کا بڑا ذریعہ نجی شعبہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ تمام سرکاری محکمے اس پورٹل سے منسلک ہونگے اور ہر ملازمت یہاں مشتہر ہوگی۔

سینئر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ روزگار کی فراہمی تیز ہو اور آسانی فراہم کی جائے۔

آئی ورک فار سندھ ڈاٹ کام پورٹل کو نجی شعبے نے بھی سراہا ہے اور صوبے سے ٹیلنٹ کی تلاش میں معاون قرار دیتے ہوئے سپورٹ کا عندیہ دیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION