02:31 , 23 جون 2025
Watch Live

معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے باعث 8 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ برطرف کیے گئے افراد میں بڑی تعداد ہیومن ریسورسز (ایچ آر) ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے ایچ آر کے کم از کم 200 عہدوں کو اے آئی ایجنٹس سے تبدیل کر دیا ہے، جو ملازمین کی رہنمائی، ڈیٹا ترتیب اور انتظامی امور خود کار طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

آئی بی ایم کے سی ای او اروند کرشنا کے مطابق، اے آئی اور آٹومیشن کے ذریعے اندرونی نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور کمپنی مجموعی طور پر ملازمین کی تعداد میں اضافہ بھی کر رہی ہے — جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل میں توازن قائم کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوگل نے بھی اپنے متعدد شعبوں میں سینکڑوں ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا تھا، جن میں اینڈرائیڈ، پکسل فونز اور کروم براؤزر کے ماہرین شامل تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION