03:11 , 22 اپریل 2025
Watch Live

نیا ڈیجیٹل پرائز بانڈ کیسے کام کرے گا؟

ڈیجیٹل پرائز بانڈ

حکومت نے ملک میں مالیاتی نظام کو مزید شفاف بنانے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، یہ جدید بانڈ چوری، نقصان یا ضیاع کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے گا اور صارفین کے لیے ایک محفوظ اور آسان متبادل ثابت ہوگا۔

ابتدائی مرحلے میں 500 روپے، 1000 روپے، 5000 روپے اور 10000 روپے کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ پاکستانی شہری نیشنل سیونگز کی موبائل ایپ یا کسی دیگر مجاز چینل کے ذریعے یہ بانڈ خرید سکیں گے۔

خریداری کی ادائیگی لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس بچت اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی، تاکہ لین دین کو مکمل طور پر محفوظ اور شفاف بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، ڈیجیٹل پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی، جبکہ انعامی رقم پر ٹیکس لاگو ہوگا، تاہم زکوٰۃ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ مزید برآں، خریدار خریداری کے وقت کسی بھی فرد کو بطور نامزد شخص مقرر کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION