06:11 , 18 جولائی 2025
Watch Live

نیشنز ہاکی کپ فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دیدی

کوالالمپور: نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے میں 2-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کوالالمپور میں ہونے والے فائنل کے پہلے کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے 0-2 کی برتری حاصل کی، جسے بعد کے کوارٹرز میں مزید مضبوط کرتے ہوئے 0-5 تک پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اسکاٹ کوسلیٹ، سیم ہیہا، ڈائلان تھامس، فنڈلے شان اور بوائیڈ اسکاٹ نے گول اسکور کیے۔

تیسرے کوارٹرز میں پاکستان نے ایک گول سکور کیا۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف چوتھے کوارٹرز میں چھٹا گول کرکے اپنی جیت کو مزید مستحکم کیا۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنا دوسرا گول کیا جس کا قومی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، جب کہ نیوزی لینڈ نے کوریا کو ہرایا تھا۔ گروپ مرحلے میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دی تھی۔

یہ فائنل پاکستان کے لیے بدلہ لینے کا موقع تھا، لیکن کیوی ٹیم کے مضبوط کھیل نے گرین شرٹس کو کوئی موقع نہ دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION