03:46 , 27 اپریل 2025
Watch Live

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کر دی گئی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کر دی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف اور وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

حارث رؤف نے حالیہ ٹی 20 سیریز میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان خان اپنی پرفارمنس سے کوئی خاص اثر نہیں ڈال سکے۔

اس کے علاوہ، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں جن میں سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے باقی کھلاڑی شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اور جہانداد خان دبئی سے پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION