12:03 , 13 جولائی 2025
Watch Live

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی ڈیموکریٹک پرائمری میں کامیاب

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی ڈیموکریٹک پرائمری میں کامیاب

نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری میں نوجوان اسمبلی ممبر ظہران ممدانی نے حیران کن کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یہ فتح نہ صرف ایک بڑی سیاسی تبدیلی کی علامت ہے بلکہ نیویارک کی تاریخ میں ایک نیا باب بھی رقم کر سکتی ہے۔

اگر وہ نومبر 2025 کے عام انتخابات میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان اور بھارتی نژاد امریکی میئر بننے کا اعزاز حاصل کریں گے — ایک ایسا منصب جو دنیا کے سب سے بڑے اور بااثر شہروں میں سے ایک کا چہرہ ہوتا ہے۔

صرف 33 سال کی عمر میں ظہران ممدانی نے سابق گورنر اینڈریو کومو جیسے طاقتور سیاسی رہنما کو شکست دی، جو نیویارک کی سیاست میں کئی دہائیوں سے اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ اب زوہران کا مقابلہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلِوا سے ہوگا۔

ظہران ممدانی نے ایک عوام دوست، ترقی پسند منشور کے ساتھ مہم چلائی، جس میں مکانات کے حقوق، نسلی انصاف، اور سماجی مساوات جیسے اہم نکات شامل تھے۔ ان کی مہم کو نوجوانوں اور تارکین وطن کمیونٹی میں بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION