06:30 , 18 جولائی 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دی اور قومی سیاست میں ان کے کردار کو سراہا۔

رکن قومی اسمبلی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی کامیاب منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں حلقہ این اے 142، ساہیوال کے ترقیاتی و عوامی مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ چوہدری عثمان علی آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION