02:06 , 27 اپریل 2025
Watch Live

وائرل بیماریوں کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری

لاہور: پنجاب میں وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں ڈینگی، نمونیہ، انفلوئنزا، خسرہ، کالی کھانسی اور نیگلیریا کے مریضوں کے رپورٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے ایک مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ان بیماریوں کے علاج کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسپتالوں میں آگاہی بینرز اور کاؤنٹرز لگائے جائیں، اور ضروری ادویات اسپتالوں میں موجود ہونی چاہئیں تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ڈائریکٹر سی ڈی سی نے کہا کہ اس موسم میں وائرل بیماریاں عام ہیں اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پہلے سے اقدامات اور عوامی آگاہی ضروری ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام انتظامی افسران کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION