09:13 , 27 اپریل 2025
Watch Live

افغان فورسز کو دیا گیا امریکی اسلحہ جعفر ایکسپریس حملے میں استعمال ہوا، واشنگٹن پوسٹ

اسلام آباد/واشنگٹن: معروف امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے سمیت پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں میں افغان فورسز کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، جس سے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 63 امریکی ساختہ ہتھیار، جن میں ایم-16 رائفلز، نائٹ وژن ڈیوائسز اور دیگر جدید اسلحہ شامل ہے، وہی ہیں جو امریکا نے ماضی میں افغان فورسز کو دیے تھے۔ M4A1 رائفل، جو 2018 میں امریکا میں تیار ہوئی، گزشتہ ماہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد دہشتگردوں سے برآمد ہوئی۔

یہ اسلحہ 2021 میں امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں رہ گیا تھا، جو بعد ازاں پاکستان منتقل ہو کر کالعدم تنظیموں کے قبضے میں چلا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر گروہ یہی امریکی اسلحہ پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، پاکستانی حکام نے گزشتہ سال امریکی صحافیوں کو دہشتگردوں سے قبضے میں لیے گئے اصل امریکی اسلحے کا مشاہدہ بھی کروایا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION