03:17 , 27 اپریل 2025
Watch Live

آرمی چیف کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیرداخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور مریم نواز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی، جب کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماں کا انتقال بڑا صدمہ ہے اور اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تمام رہنماؤں نے مرحومہ کے لیے دعائیں کیں اور آرمی چیف اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION