03:18 , 16 جون 2025
Watch Live

واٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک، کولاج اور انٹرایکٹو اسٹیکرز کے نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس فیچر کو مزید دل چسپ بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن سے صارفین کے تجربے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

صارفین اب واٹس ایپ اسٹیٹس میں 15 سے 60 سیکنڈ کا میوزک کلپ ایڈ کر سکیں گے، جسے ایپ کی میوزک لائبریری سے منتخب کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، صرف ایک گانے پر مشتمل اسٹیٹس بھی پوسٹ کیا جا سکے گا۔

ایک اور نمایاں فیچر "لے آؤٹ” ہے، جس کے ذریعے صارفین 6 تصاویر پر مشتمل کولاج تیار کرکے مخصوص انداز میں شیئر کر سکیں گے۔

’’ایڈ یورز‘‘ نامی نئے اسٹیکر فیچر کے تحت دوست یا رشتے دار اپنی تصاویر کی صورت میں اسٹیٹس پر ردعمل ظاہر کر سکیں گے، جنہیں اسٹیکرز میں تبدیل کرکے سائز اور ساخت میں ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچرز مرحلہ وار متعارف کرائے جا رہے ہیں اور جلد ہی دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION