07:41 , 18 جولائی 2025
Watch Live

واٹس ایپ پر اشتہارات کا آغاز، اسٹیٹس اسکرین پر دکھائی دیں گے

واٹس ایپ میں اشتہارات کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ میٹا نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی واٹس ایپ کے اسٹیٹس سیکشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے، بالکل اسی طرح جیسے انسٹاگرام اسٹوریز کے دوران نظر آتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر اسٹیٹس اسکرین میں اشتہارات شامل ہوں گے۔ اشتہارات کا انتخاب صارف کے مقام، زبان اور فالو کیے گئے چینلز کی بنیاد پر ہوگا۔ صارف کے میسجز، کالز یا گروپ ڈیٹا کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اگر صارف نے واٹس ایپ کو میٹا اکاؤنٹ سینٹر سے لنک کیا ہو تو اس کی ترجیحات کو اشتہارات کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میٹا واٹس ایپ پر سرچ اشتہارات اور سبسکرپشنز کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کرے گا۔

کمپنی کے مطابق روزانہ ڈیڑھ ارب صارفین اسٹیٹس اور چینلز استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کی نائب صدر ایلس نیوٹن ریکس کے مطابق، مختصر اشتہارات واٹس ایپ کے لیے آمدنی کا نیا مؤثر ذریعہ بنیں گے۔ یہ فیچر آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION