02:19 , 22 اپریل 2025
Watch Live

واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو دنیا بھر میں مشکلات کا سامنا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو پیغامات بھیجنے، اسٹیٹس اپلوڈ کرنے اور گروپس میں مواد شیئر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، صارفین نے ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک پر شکایات کیں کہ واٹس ایپ پر پیغامات دیر سے پہنچ رہے ہیں یا بالکل نہیں جا رہے۔ بعض صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے میں بھی مسئلہ درپیش ہے۔ پاکستان میں بھی متعدد صارفین نے سروس میں تاخیر اور خلل کی شکایات کی ہیں۔

کچھ صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے حوالے سے بھی اسی نوعیت کی مشکلات کی اطلاع دی ہے۔ اب تک میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے سروس میں خلل سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام تینوں پلیٹ فارمز میٹا کمپنی کی ملکیت ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION