02:59 , 16 جون 2025
Watch Live

واٹس ایپ غیر ضروری پیغامات سے بچاؤ کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

واٹس ایپ جلد ہی اسپام اور غیر ضروری پیغامات سے بچاؤ کے لیے ایک نیا "یوزر نیم پن” فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جو صارفین کو اپنی پرائیویسی پر مکمل کنٹرول فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی بدولت جب کوئی نیا شخص آپ کو یوزر نیم کے ذریعے پہلی بار میسج بھیجے گا تو اسے ایک درست پن درج کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر وہ میسج بھیجنے سے قاصر رہے گا۔

یہ فیچر ناپسندیدہ اور اسپام میسجز کو روکے گا۔ صرف وہی افراد آپ کو میسج کر سکیں گے جو یوزر نیم اور پن سے واقف ہوگے۔ اس فیچر سے نامعلوم کانٹیکٹس سے رابطے کا امکان کم ہو جائے گا اور صارفین کو اپنی پرائیویسی کا مکمل کنٹرول حاصل ہوگا۔

اگر صارف یوزر نیم تو بنا لے لیکن پن نہ بنائے، تو واٹس ایپ اسے چیٹ ٹیب میں بینر کے ذریعے پن سیٹ کرنے کا مشورہ دے گا تاکہ اکاؤنٹ زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔

فی الحال یہ فیچر صرف بیٹا ورژن میں آزمائش کے مراحل میں ہے اور چونکہ واٹس ایپ نے ابھی تک یوزر نیم فیچر بھی باقاعدہ طور پر لانچ نہیں کیا، اس لیے عام صارفین کو یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا، کہنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION