03:33 , 16 جون 2025
Watch Live

واہگہ بارڈر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان آج واہگہ-اٹاری بارڈر پر ایک ایک قیدی کا تبادلہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار پرنام کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ اس کے بدلے میں پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام نے وصول کیا۔

یہ تبادلہ سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت عمل میں آیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے تاحال ان افراد کی گرفتاری کی وجوہات یا رہائی کی شرائط سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION