02:20 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست پر قتل کی دھمکیاں ملیں، بھارتی کرکٹر

بھارتی ٹیم کے اسپنر ورون چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد انہیں قتل کی دھمکیاں ملیں۔

چکرورتی نے پاکستان کے خلاف اس تاریخی شکست کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کے بعد ان پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

چکرورتی نے اپنے ڈیبیو میچ میں 33 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے تھے۔ بھارت کی گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا اور تین سال تک ٹیم سے دور رہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ورون چکرورتی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی اور مسلسل پرفارمنس سے اپنی جگہ مضبوط کی۔ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور تین اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

چکرورتی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف شکست کے بعد انہیں دھمکیاں ملیں اور کہا گیا کہ وہ بھارت واپس نہ آئیں۔ لوگوں نے ان کا پیچھا کیا، ان کے گھر کا پتا لگایا، جس کی وجہ سے انہیں کئی بار چھپنا پڑا۔

چکرورتی نے مزید کہا کہ وہ اس وقت شدید ڈپریشن میں تھے اور ایک بھی وکٹ نہ لینے پر افسوس تھا، جس کے بعد تین سال تک ان کا ٹیم میں انتخاب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واپسی ان کے ڈیبیو سے زیادہ مشکل تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION