03:49 , 14 مئی 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز سے عادل الجبیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور بھی زیرِ غور آئے۔

سعودی وزیر مملکت نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے، جہاں ان کا استقبال سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION