ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
وزیراعظم شہباز کا انسداد دہشتگردی میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف کا انسداد دہشتگردی میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر سے اظہار تشکر، کہا علاقائی امن اور استحکام کیلئے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔ جس پر ہم صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے ایکس پر بیان میں کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قیادت اور عوام پر عزم ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروپوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کو روکنے پر یقین رکھتے ہیں۔














