02:12 , 22 مئی 2025
Watch Live

وزیراعظم مودی کو پہلگام حملے کا پہلے سے علم تھا، صدر کانگریس کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پہلگام حملے کی پیشگی اطلاع تھی، لیکن انہوں نے سکیورٹی اداروں سے یہ معلومات چھپائیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، کھرگے نے رانچی میں ایک ریلی سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ نریندر مودی نے 19 اپریل کو سری نگر کا دورہ اسی انٹیلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر منسوخ کیا، جس میں حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر مودی کو حملے کی اطلاع تھی تو سکیورٹی فورسز اور پولیس کو بروقت آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟ کھرگے کے مطابق 22 اپریل کو حملے میں 26 سیاح جاں بحق ہوئے اور حکومت نے انٹیلیجنس کی ناکامی کا اعتراف بھی کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION