06:08 , 18 جولائی 2025
Watch Live

وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات، بجٹ اور معاشی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی، جس میں وفاقی بجٹ 2025، سیاسی و معاشی صورتحال اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری نے وزیراعظم کو کم آمدنی والے طبقے، تنخواہ دار افراد، پنشنرز، اور مزدوروں کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے روزگار کے مواقع اور سماجی تحفظ اسکیموں میں توسیع کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں شریک تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION