06:02 , 7 نومبر 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عید کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور ماضی کی ملاقاتوں میں طے پانے والے فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ کی حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ترک صدر نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے بھی رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستان-عمان تعلقات کے فروغ اور بھارت سے حالیہ کشیدگی میں عمان کے متوازن مؤقف کو سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION