06:39 , 18 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان نے اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کی مستقل حمایت کی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل سے جنگ کے دوران پاکستان نے ایران کی بھرپور اور مستقل حمایت کی۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے صدر آصف علی زرداری، ان کی ذات اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی عوام نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور دفاعی ردعمل کے بعد ایران نے جنگ کے باوقار اختتام کی خواہش ظاہر کی۔

اجلاس میں بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے وزیر خزانہ، نائب وزیراعظم اور اتحادی جماعتوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کی کھلے دل سے تعریف کی، جبکہ صدر ٹرمپ بھی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION