02:26 , 16 جون 2025
Watch Live

پاک بحریہ کی بھرپور تیاری کی وجہ سے دشمن کو بحری جارحیت کی ہمت نہ ہوئی، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک بحریہ کی بھرپور تیاری کی وجہ سے دشمن کو بحری جارحیت کی ہمت نہ ہوئی۔

وزیراعظم نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بحریہ نے بندرگاہوں اور تجارتی راستوں کا بھرپور تحفظ کیا۔ پاک بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج کی مکمل تیاری کی وجہ سے دشمن ہمارا بال بھی بیکا نہ کرسکا۔ افواج پاکستان نے قوم کو سرفخر سے بلند کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔ بہادر افواج کے درمیان مربوط تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بری فوج نے فتح میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹھکانوں پر درستگی سے نشانے لگائے۔ فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دشمن کو سبق سکھایا۔ دشمن یہ سبق قیامت تک یاد رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تیاری بھی مثالی تھی۔ پاکستان نیوی 1965 کی طرح تاریخ دہرانے کیلئے تیار تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION