03:22 , 16 جون 2025
Watch Live

بھارت اب کسی بھی جارحیت سے پہلے سو بار سوچے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے مؤثر اور نپی تلی کارروائی سے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اور اب بھارت کسی بھی جارحیت سے پہلے کئی بار سوچنے پر مجبور ہوگا۔

مظفر آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سازش تھی، جس کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ بھارت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنایا، مگر پاکستان نے بھارتی شہریوں پر حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کی کارروائی نے روایتی جنگ میں بھارت کی برتری کا تاثر ختم کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ لائن پر قیادت کی اور دشمن کو واضح پیغام دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک پاکستان ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تقریب میں شہداء کے لواحقین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کیے گئے اور شہباز شریف نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے، جسے ہم نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION