02:12 , 23 جون 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کی سعد آباد محل آمد، ایران کے صدر نے اُن کا استقبال کیا

تہران: وزیراعظم شہباز شریف کی سعد آباد محل آمد، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیراعظم، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے تو تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION