03:05 , 23 جون 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے، سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر لاچین کے ہوائی اڈے پہنچے، جہاں ان کا استقبال آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین نے کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شہباز شریف آذربائیجان کے بعد تاجکستان کا دورہ بھی کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کیا، جس میں ان کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی روابط، اسٹریٹیجک تعاون اور غزہ میں اسرائیلی مظالم پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی حمایت کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION