10:43 , 21 اپریل 2025
Watch Live

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایران سے مہراستان واقعے کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

ایران

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہراستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مجرموں کو گرفتار کرے، انہیں سخت سزا دے اور واقعے کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔

اتوار کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرِ اعظم نے ایرانی علاقے میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جہاں پاکستانی شہری ایک کار ورکشاپ پر کام کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے۔

وزیرِ اعظم نے اس واقعے کو "سفاکانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران حکومت کو فوری طور پر مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس بہیمانہ حملے کی وجوہات کو شفاف انداز میں منظرِ عام پر لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پورے خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر مربوط حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔

وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں سے فوری رابطہ کیا جائے اور تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے جاں بحق افراد کی میتوں کی جلد از جلد وطن واپسی یقینی بنائی جا

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION