03:23 , 23 جون 2025
Watch Live

وزیر اعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا دورہ، قبائلی جرگے میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف کل (ہفتہ) کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے قبائلی جرگے میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ متعدد وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔ اس جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کے ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اراکین، سیاسی رہنما اور قبائلی عمائدین بھی اس اہم جرگے میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، خصوصاً امن و امان کے مسائل پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جرگے میں بلوچستان کے قبائلی عمائدین کو مختلف اہم امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION