02:35 , 16 جون 2025
Watch Live

بھارت سے مذاکرات میں کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی اہم نکات ہوں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے، کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی جیسے چار اہم نکات ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا مستقل حل نہیں، دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے، اور جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی مدد کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کیلئے تیار نہیں، حالانکہ تیسرے ملک میں بات چیت بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جب بھی دہشتگردی پر بات چیت ہوئی، وہ قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہوئی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ ان کا ذاتی تھا، تاہم وہ اہم فیصلوں سے قبل نواز شریف سے مشاورت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION