ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
ہمارے پائلٹس نے بھارتی طیارے گرا کر ایم ایم عالم کی یاد تازہ کرا دی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارت کے 5 طیارے تباہ کرکے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کر دی۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت سمجھ رہا تھا کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے۔ لیکن ہمارے پائلٹس نے دشمنوں کے پرخچے اُڑا دیئے۔ ہمارے پائلٹس نے اپنی حدود میں رہ کر بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بہادر قوم ہیں اور وطن کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کے شہدا کے خون کی ایک ایک بوند کا حساب لیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION

















