02:36 , 23 جون 2025
Watch Live

وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا احتجاج ، شدید نعرے بازی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا احتجاج ، شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رہنما عمر ایوب کھڑے ہوگئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی اراکین نے ” لیلی لیلی ” کے نعرے لگائے۔ ایوان میں پی ٹی ائی اراکین بکرے کے بچے کی تصاویر ساتھ لائے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما بجٹ کاپیوں سے ڈائس بجاتے رہے۔ اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں ہیں۔ اپوزیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں ایوان میں شدید احتجاج و شور کیا۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں اتحادی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ نہایت اہم اور تاریخی موقع پر پیش کیا جارہا ہے۔ بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION