03:09 , 27 اپریل 2025
Watch Live

وزیر ریلوے کا عید پر مسافروں کیلئے بڑا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کیلئے خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور حادثات سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات کی تنصیب پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات میں کمی کے ساتھ ریلوے کی آمدن بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

عباسی نے بتایا کہ 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور عید کیلئے کرایوں میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

انہوں نے ترسیلات زر میں اضافے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے مختلف ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں صرف تین روز قبل ہی وزیر ریلوے بنایا گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION