01:42 , 23 جون 2025
Watch Live

وفاقی بجٹ 2025-26، 10 جون کو پیش کیا جائے گا

وفاقی بجٹ

اسلام آباد – وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ترجمان کے مطابق، بجٹ سے ایک روز قبل 9 جون کو اقتصادی سروے جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بجٹ کی پیشی کے لیے ابتدائی طور پر 2 جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے پیشِ نظر تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ اہداف پر اتفاقِ رائے نہ ہو سکا، اور آج مذاکرات کا آخری دن تھا۔ تاہم، حکومتی ذرائع کے مطابق، اگلے ہفتے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

دریں اثنا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے وفد نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جہاد آزور کر رہے تھے۔

اس ملاقات میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION