وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خلیجی ممالک کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج خلیجی ممالک کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر داخلہ کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور سیکیورٹی سے متعلق تعاون کو مضبوط بنانے کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ دورانِ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی کی صورتحال، اور پاکستانی تارکین وطن سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے۔
محسن نقوی کی عمانی قیادت کے ساتھ گفتگو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اشتراک، منظم جرائم اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام جیسے موضوعات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











