02:10 , 25 اپریل 2025
Watch Live

وفاقی کابینہ میں توسیع، تین نئے وفاقی کابینہ اراکین نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع، تین نئے وفاقی کابینہ اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اُن سے حلف لیا۔

تین نئے اراکین کی شمولیت کے بعد کابینہ کی کل تعداد 54 ہو گئی۔ کابینہ ڈویژن نے تین نئے کابینہ اراکین کو قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سید عمران شاہ وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ہوں گے۔ چوہدری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات ہوں گے۔ جبکہ ڈاکٹر شزرہ منصب علی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ہوں گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION